شادی کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ تھا لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا میرا ہدف ہے،ثانیہ مرزا

بدھ 29 اکتوبر 2014 20:34

شادی کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ تھا لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا میرا ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد دوہزار دس میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ کرچکی تھیں لیکن اب عالمی نمبر ایک بننا ان کا ہدف ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد دکن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ چاربرس پہلے وہ فیصلہ کرچکی تھیں کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ لیکن کھیل میں بہتری نے ان کا فیصلہ بدل دیا، ستائیس سالہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان دنوں وہ اپنے کیرئیرکے عروج پرہیں، ان کی خواہش ہے کہ بھارت کی جانب سے دوہزار سولہ اولمپکس میں میڈل جیتیں، ثانیہ مرزا نے سنگاپور میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں زمبابوے کی کارا بلیک کے ہمراہ ڈبلزٹائٹل جیتا۔

متعلقہ عنوان :