قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بننے کااعزاز حاصل کرنے سے ایک فتح کی دوری پر

بدھ 29 اکتوبر 2014 21:07

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بننے کااعزاز حاصل کرنے سے ایک فتح کی دوری پر ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک اوراعزاز کے قریب،ابوظہبی ٹیسٹ فتح انہیں پاکستان کا کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بنادے گا،قومی ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کئی منفرد ریکارڈز کے مالک ہیں،جن میں عمررسیدہ کپتان، نصف سنچریاں اسکور کرنے میں مہارت شامل ہیں،اگرمصباح کی قیادت میں قومی ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہی تو مصباح سابق کپتان عمران خان اور جاویدمیانداد پر سبقت لے جائیں گے اور چودہ ٹیسٹ وکٹریز اپنے نام کرلیں گے،سابق کپتان عمران خان اور جاوید میانداد بالترتیب اڑتالیس اور چونتیس میچز میں چودہ چودہ فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن مصباح کے میچز کی تعداد ابھی صرف تیس ہے۔

متعلقہ عنوان :