تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں ، صدر ممنون حسین

بدھ 29 اکتوبر 2014 21:24

تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں  دینی مدارس کو بھی قومی نصاب میں شامل کرنے کے لئے تجاویز تیار کی جائیں وہ بدھ کو یہاں وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ایوان صدر میں گفتگو کررہے تھے صدر مملکت نے کہا کہ دینی مدارس کو بھی قومی نصاب میں شامل کرنے کے لئے تجاویز تیار کی جائیں۔

انہوں نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ نصاب پر نظرثانی کے حوالے سے اپنی سفارشات دیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ معاشرے میں تنزلی کے سبب تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، تعلیمی ادارے نئی نسل میں بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کریں، کرپشن کے خلاف جہاد شروع نہ کیا گیا تو ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے اور اگر پاکستان کے مسائل کو اب حل نہیں کیا گیا تو یہ کبھی حل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے نام صرف سیاسی اکابرین کے نام پر رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور انڈسٹری کے درمیان بامعنی روابط قائم کئے جائیں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ پرائمری سے لے کر اوپر تک اساتذہ کی تربیت پر توجہ دی جائے، دنیا کی اچھی اور بڑی جامعات کے ساتھ مل کر تعلیمی منصوبے بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :