تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی جہاں چاہتے ہیں مذاکرات کیلئے آئیں گے،پرویز رشید
بدھ 29 اکتوبر 2014 22:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی جہاں چاہتے ہیں مذاکرات کیلئے آئیں گے۔تحریک انصاف کو خوف ہے اس لئے اراکین اسمبلی کو سپیکر کے پاس نہیں جانے دیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر یہ ڈر ہے کہ کہیں ان کے ارکان کو سپیکر خرید نہ لیں ،اگر حکومت نے ایسا کرنا ہوتا تو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے استعفے دئیے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو یہ خوف بھی ہے کہ کہیں ان کے اراکین یہ نہ کہہ دیں کہ ان سے زبردستی استعفے لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر کے لئے ضروری ہے کہ استعفی قبول کرنے سے پہلے تصدیق کریں،عمران خان کا استعفی قبول کرلیا جائے تو وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر پھر کہیں گے ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی،عمران خان کا سپیکر کے پاس استعفے کی منظوری کیلئے ضرور جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں وہ جب چاہیں جہاں چاہیں مذاکرات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں پر تشدد ہماری حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.