ابوظہبی :پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:35

ابوظہبی :پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس ڈولن اور سٹیو او کیفی کی جگہ مچل سٹارک اور گلین میکسویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کلین سوئیپ کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :