سپریم کورٹ کا 13 نومبر تک ہر صورت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا حکم
جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کا انتظار کیے بغیر تیرہ نومبر تک ہر صورت چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا حکم دے دیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے مہلت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ ایک سال سے مستقل چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آئینی عہدہ ہے اور اس کی تقرری آئینی تقاضا ہے ۔ مشاورت کرنے والے گزشتہ ایک سال سے کیا کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر گزشتہ ایک سال سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے فعال کیوں نہیں ہوئے ، انتخابی اصلاحات تو اب شروع ہوئیں ۔
(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ پرانا ہے ، مشاورت اور انتخابی اصلاحات دونوں الگ الگ چیزیں ہیں ۔
اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد اگر تقرر کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا تو مسئلہ ہوگا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن جب آئینی ترمیم ہو گی تو دیکھا جائے گا، موجودہ آئینی شقوں کے تحت تقرر کیا جائے ۔ کیا اپوزیشن لیڈر کی طرح وزیراعظم کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے وقت چاہئے، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی علم نہیں ، عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے، چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اس کا مطلب ہے وزیراعظم کو وقت نہیں چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.