سمندری طوفان نیلوفر کراچی سے سات سو کلومیٹر دور رہ گیا ، ہنگامی وارننگ جاری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:24

سمندری طوفان نیلوفر کراچی سے سات سو کلومیٹر دور رہ گیا ، ہنگامی وارننگ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سمندری طوفان نیلوفر کراچی شہر کی حدود سے سات سو کلومیٹر دور رہ گیا ہے جس کے بعد شہر کے سمندری علاقوں میں ہنگامی حالات کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں نے بھی اپنی بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :