نوازشات جاری ، نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:25

نوازشات جاری ، نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کردیاہے اور وہ یکم جولائی 2015ءسے آئی سی سی صدرکاعہدہ سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی زیرصدارت نامزدگی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہواجس نے وزیراعظم کی تجویز پر غور کیااور تجویز کی حمایت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اس وقت نجم سیٹھی پی سی بی میں بورڈآف ڈائریکٹر ز میں کام کررہے ہیں تاہم آئی سی سی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وہ صدارت کے لیے نامزد کردیئے گئے ہیں تاہم اُن کے فیصلوں کو خاص اہمیت حاصل نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :