پی ٹی آئی کے استعفے سے نظام کو خطرہ نہیں، خورشیدہ شاہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:24

پی ٹی آئی کے استعفے سے نظام کو خطرہ نہیں، خورشیدہ شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے نظام کیلئے کوئی خطرہ نہیں، موجودہ صورتحال میں مڈ ٹرم انتخابات نظر نہیں آ رہے ، کہتے ہیں الیکشن کمیشن اراکین کو ہٹایا نہیں جا سکتا، خود مستعفی ہو جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اگر استعفے دینا چاہتی ہے تو قانونی تقاضے پورے کرے، پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد کرنا چاہئے ۔

حکومت پر دباؤ ہے کہ استعفے قبول نہ کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ استعفوں کی منظوری سے جمہوری نظام کیلئے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں مڈ ٹرم انتخابات نظر نہیں آ رہے ۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹایا نہیں جا سکتا ، اراکین کو خود مستعفی ہو جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :