Live Updates

سراج الحق وکٹ کے دونوں جانب کھیلنا بند کریں: عمران خان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:42

سراج الحق وکٹ کے دونوں جانب کھیلنا بند کریں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن، پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعد توپوں کا رخ جماعت اسلامی کی طرف موڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق وکٹ کے دونوں کھیلنا بند کریں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن، پی پی پی کی صف میں شامل کرنا قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ سراج الحق اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں تو کرپٹ ٹولے کے خلاف کھڑے ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سراج الحق اپنی پوزیشن واضح کریں ، وہ تبدیلی چاہتے ہیں یا سٹیٹس کو کے حامی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :