سپر یم کورٹ میں عمران خان کی اپنی ہی وکٹ گرگئی ہے،پرویز رشید
جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹیرپرویز رشید نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ میں عمران خان کی اپنی ہی وکٹ گرگئی ہے،سپریم کورٹ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔عمران خان مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات کریں تو حکومت تیار ہے، حکومت کے دروازے کھلے ہیں ، عمران خان حلف کی پاسداری کریں اور پارلیمنٹ کا حصہ بنیں،عمران خان اپنے دھرنے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے خالی کرسیوں سے خطاب کرنا بند کردیں ۔
جمعرات کو پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نوبالزکا شکار ان کی اپنی وکٹ ہی ہو گئی ہے۔ سپر یم کورٹ میں عمران خان کی اپنی ہی وکٹ گرگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے عام انتخابات 2013 کو کالعد م قرار دینے کے خلاف تمام دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں ۔(جاری ہے)
عدالت عظمی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
دھاندلی کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔ پی ٹی آئی چیئرمین دھرنا ختم کرکے واپس پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کا مقدمہ پالیمنٹ کے اند ر لڑیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نوبالز پر آوٹ ہوگئے ہیں ۔ عمران خان سپریم کورٹ میں یہ بھی ثابت نہیں کر سکے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کیسے انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوئی ہے ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کیسے عام انتخابات میں آراوز کے زریعہ دھاندلی کی ہے۔ عمران خان سپریم کورٹ میں یہ بھی ثابت کریں کہ کیسے نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے پنجاب میں دھاندلی کی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی چیئرمین مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات کریں تو حکومت تیار ہے ۔ حکومت کے دروازے پی ٹی آئی کیلئے کھلے ہیں ۔ عمران خان حلف کی پاسداری کریں اور پارلیمنٹ کا حصہ بنیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا عمران خان نے دھرنا دے کر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پید ا کی ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے لیکن آگے بڑھنے کے لیے عمران خان سے گلہ شکوہ نہیں کرتے وہ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں اور پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا بند کردیں ۔ وفاقی وزیر نے مذید کہا عمران خان اپنے دھرنے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے دھرنا ختم کریں اور خالی کرسیوں سے خطاب کرنا بند کردیں ۔ پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے مقابلے میں ملتان کے ضمنی الیکشن میں کم ووٹ لیے ہیں ۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.