Live Updates

عمران خان اور سراج الحق کے درمیان غلط فہمی دور ہو گئی: ترجمان جماعت اسلامی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:56

عمران خان اور سراج الحق کے درمیان غلط فہمی دور ہو گئی: ترجمان جماعت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سراج الحق اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان دوریاں ایک غلط خبر کے سبب ہوئیں تھیں اور یہ غلط فہمی ابتدائی رابطے میں ہی دور ہو گئی ہے کیونکہ امیر جماعت اسلامی کی طرف سے عمران خان سے متعلق کوئی منفی بیان نہیں دیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سراج الحق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرتے رہے ہیں اور پوری قوم ان کی اس خدمت پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سراج الحق اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے درمیان ہونےو الے ٹیلی فونک رابطے میں اس معاملے پر پیدا ہونی والی غلط فہمی کو سلجھا لیا گیا ہے۔واضح رہے عمران خان نے آج سراج الحق سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ وکٹ کے دونوں طرف مت کھیلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات