وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا
جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ اجلاس کے پہلے مرحلے میں آج تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح نو بجے شروع ہوگیا ، وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزارت پٹرولیم ، وزارت ریلوے اور وزارت پلاننگ اینڈ کمیشن کابینہ کو بریفنگ دیں گے ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال اپنی کارکردگی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے ۔
اجلاس کے آج ہونے والے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء بریفنگ دینے والے تینوں وزراء سے گزشتہ پندرہ ماہ کی کارکردگی سے متعلق سوالات کریں گے ۔ وزارت پانی بجلی، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ محرم الحرام کے بعد ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.