سمندری طوفان نیلوفر کی شدت ختم ، تیز بارشوں کا امکان ٹل گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:41

سمندری طوفان نیلوفر کی شدت ختم ، تیز بارشوں کا امکان ٹل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) سمندری طوفان نیلوفر کی شدت ختم ہوگئی اور تیز بارشوں کا امکان بھی ٹل گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے . سمندری طوفان نیلوفر کی شدت بتدریج کم ہوتے ہوتے ختم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

شہر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر آج کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدا میں انتہائی شدید نظر آنے والا نیلوفر طوفان اب عام سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ سمندری طوفان 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ رہا ہے ۔ طوفان کی وجہ سے زیریں سندھ اور لسبیلہ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :