دھرنوں کی سیاست نے ”اوئے اوئے“کلچر کوفروغ دیا، عاصمہ جہانگیر

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:39

دھرنوں کی سیاست نے ”اوئے اوئے“کلچر کوفروغ دیا، عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء)سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کاکہناہےکہ دھرنوں کی سیاست نے ”اوئے اوئے“کلچر کوفروغ دیااس سیاست کاملک کوکوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ کےدوران میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کاکہناتھاکہ فلم ” مولاجٹ “کے بعد اب ملکی سیاست میں بڑھکیں سنائی دیتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ بار کی نئی قیادت سے ملک میں تحمل اوربرداشت کے کلچر کوفروغ ملے گا۔