پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کےلئے 5ویں ،8ویں کے بورڈ امتحان کی پابندی ختم کر دی گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:44

پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کےلئے 5ویں ،8ویں کے بورڈ امتحان کی پابندی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کے لیے پانچویں اورآٹھویں جماعت کے لئے بورڈ کے امتحان کی پابندی ختم کر دی،سرکاری سکولوں کے بچوں کےلئے پانچویں اورآٹھویں کے بورڈ امتحان کی پابندی برقراررہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت نجی تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات اپنی مرضی سے امتحانات دینا چاہیں تو وہ دیں سکیں گے۔نئی پالیسی پر عمل درآمد آئندہ 2015 ءکے امتحانات سے ہوگا۔اس سے پہلے جماعت پنجم اور ہشتم کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے بورڈ کے امتحان دینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔اس بورڈ کے امتحان فروری میں ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :