Live Updates

پارٹی کو استعفوں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کی جانب سے مزاحمت ، ہچکچاہٹ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:11

پارٹی کو استعفوں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کی جانب سے مزاحمت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تسلیم کیا ہے کہ پارٹی کو استعفوں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کی جانب سے مزاحمت اور ہچکچاہٹ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے تسلیم کیا کہ ان کی پارٹی کو استعفوں کے معاملہ پر کچھ ارکان پنجاب اسمبلی کی مزاحمت یا ہچکچاہٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ پی ٹی آئی ارکان کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے استعفوں کی تصدیق کے موقع پر اپنا فیصلہ بدل دینے کا خطرہ موجود ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کے قانون سازوں نے مشترکہ طور پر تحریری استعفے دے دئیے ہیں تاہم یہ خدشہ موجود ہے کہ ان میں سے کچھ سپیکر کے سامنے کہہ دیں کہ انہوں نے یہ قدم دباوٴ میں آ کر اٹھایا اور اس وجہ سے ان کے استعفے منظور ہونے سے رہ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ بغاوت کے پیش نظرپارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ارکان پنجاب اسمبلی کسی صورت بھی اکیلے یا ذاتی حیثیت میں سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما میاں محمود الرشید بار ہا استعفوں کے معاملے پرارکان صوبائی اسمبلی میں کسی اختلاف کی تردید کر چکے ہیں تاہم سینئر پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی پی107، حافظ آباد کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والی پی ٹی آئی کی بیگم نگہت انتسار بھٹی نے اب تک اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات