گلو بٹ کی سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع ،” کچن لیبر“ مقرر
جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،گلو بٹ کو کیمپ جیل میں ” کچن لیبر ‘ ‘کی ذمہ داری مل گئی ،قیدیوں کے کھانے کے برتن دھونے اور کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ کھانا بنانے میں بھی مدد دیگا ۔
(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جمعرات کے روز 11سال تین ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
ذرائع کے مطابق گلو بٹ کو سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے اور گلو بٹ کو کیمپ جیل میں ” کچن لیبر “ کے طو رپرمقرر کیا گیا ہے جہاں اسے قیدیوں میں کھانا تقسیم کرنے ،کھانے کے برتن دھونے اور کھانا بنانے میں مدد دینے پر مامور کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ڈنڈے سے عام شہریوں کی گاڑیو ں کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایاگیا تھاجس پر اسکے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.