خیرپور،عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں باپ بیٹے سمیت 4 ملزمان کو عمرقید وجرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) خیرپور کی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں باپ بیٹے سمیت 4 ملزمان کو عمرقید وجرمانے کی سزا سنا دی۔ 2 سال قبل ہندو تاجر سمیت 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) خیرپور کے جج سید کوثر علی بخاری نے سوراہ تھانے کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان محب پہوڑ‘ پیارو پہوڑ‘ محمد حیات پہوڑ اور دیدار شیخ کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 35‘ 35 ہزار روپے جرمامنے کی سزا سنائی ہے۔ ان پر یہ تھا کہ انہوں نے 2 سال قبل سوراہ تھانے کی حدود فلائی موڑ ریگستان سے ہندو تاجر لاڈک مل اور ظہیر حسین رند کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔