خیرپور ، پرائمری اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 3 طالبات زخمی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) اے سیکشن تھانے کی حدود واری گوٹھ کے پرائمری اسکول میں کلاس روم کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 3 طالبات صبا‘ انمول اور مسکان سیال زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔