سعودی عرب ‘ پولیس نے 706 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:59

سعودی عرب ‘ پولیس نے 706 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) مدینہ منورہ میں پولیس نے 706 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مدینہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے گذشتہ ہفتے کے دوران مملکت میں غیرقانونی قیام کے الزام میں 706 غیرملکیوں کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مدینہ اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم شروع ہونے سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 31 ہزار400 غیرقانونی ورکروں کو حراست میں لیا جاچکا ہے ، زیادہ تر گرفتاریاں ویزے میں قیام کی تاریخ گزرنے کے باوجود مملکت میں رہائش پذیر غیرملکیوں کے خلاف کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :