داعش نے 800 عراقیوں کے سر قلم کئے ، رپورٹ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:03

داعش نے 800 عراقیوں کے سر قلم کئے ، رپورٹ

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) عراقی حکام نے الزام لگایا ہے کہ رواں ہفتے داعش کے شدت پسندوں نے 200 سے زائد افراد کے سر قلم کردیے ہیں جن کا جرم یہ تھا کہ اْنھوں نے باغیوں کی طرف سے اپنے علاقے پر قبضہ کیے جانے کی مخالفت کی تھی جبکہ امریکہ کے حقوقِ انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ جون میں اِن جہادیوں نے جیل میں بند 600 قیدیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پر مامور عراقی عہدے داروں نے بتایا کہ بغداد کے مغرب میں داعش کی پیش قدمی کی مزاحمت کرنے پر سنی ’البو نمر‘ قبیلے کے 150 افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے بعد رمادی شہر کے قریب ایک اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا۔ دیگر 70 سے زائد افراد کو ہیت کے قصبے کے قریب ہلاک کرکے پھینک دیا گیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو جو خود بھی سنی ہیں کہا کہ پھانسی دینے کا عمل داعش کے عسکریت پسندوں کی مخالفت کی سزا ہے۔امریکہ میں قائم ’ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ داعش کے شدت پسندوں نے 10 جون کو موصل کے شمالی عراقی شہر کے باہر بدوش کے قیدخانے کے اندر تقریباً 600 قیدیوں کے سر قلم کر دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :