محرم الحرام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطوں کیلئے پاکستان علماء کونسل نے رابطہ سنٹر قائم کر دیئے ہیں‘ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر سر گرم عمل ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطوں کے لیے پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں رابطہ سنٹر قائم کر دیئے ہیں ، راوالپنڈی سمیت پورے ملک کے اندر مختلف مکاتب فکر کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جس طرح قیام پاکستان کے وقت تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔(جاری ہے)
آج پاکستان سے انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی مقتدر قیادت مشترکہ ضابطہ اخلاق پر متفق ہے اور ملک کے 90 فیصد علاقوں میں اس پر عمل ہو رہا ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور مختلف مکاتب فکر کے قائدین کے درمیان رابطے موجود ہوں تا کہ معاملات کی اصلاح فوری ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان علماء کونسل چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت قانون کی بالا دستی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر پیر سید محفوظ مشہدی ایم پی اے ، سردار محمد خان لغاری ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا انوارلحق مجاہد ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا مشتاق احمد ، مولانا محمد اسلم ، مولانا عبد القیوم اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.