وسیم اکرم نے آئی سی سی سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ عامر، آصف اور سلمان بٹ پر پابندی کے خاتمے کی اپیل کر دی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:41

وسیم اکرم نے آئی سی سی سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ عامر، آصف اور سلمان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی کے خاتمے کی اپیل کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بلا شبہ تینوں نے جنٹلیمن گیم کو داغدار کیا ہے لیکن انہیں اپنے کئے کی سزا مل چکی ہے ۔ آئی سی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تینوں کرکٹرز پر سے پابندی ہٹا دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

تینوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف 2010ء کے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب قرار پائے تھے۔ محمد عامر پر پانچ، آصف پر سات اور سلمان بٹ پر دس سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ آصف اور سلمان کی سزا میں تین سے پانچ سال کی معطل پابندی بھی شامل تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔ پی سی بی کی اپیل پرآئی سی سی نے اپنے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری دس نومبر کے اجلاس میں متوقع ہے۔ جس کے بعد محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :