تحریک طالبان کے ناراض گروپ ”داعش“ کالعدم تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں ‘ ذرائع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:48

تحریک طالبان کے ناراض گروپ ”داعش“ کالعدم تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) تحریک طالبان کے ناراض گروپ ”داعش“ کالعدم تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ لشکر جھنگوی کے بھی ”داعش“ تنظیم میں شامل ہونے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری‘ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو اطلاعات دی ہیں کہ تحریک طالبان سے الگ ہونیوالے ناراض گروپوں نے نئی بننے والی کالعدم تنظیم ”داعش“ میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور لشکری جھنگوی کے بھی ”داعش“ میں شامل ہونے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس پر وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :