قوم اسمبلی میں عابد شیر علی کے جملہ میں لفظ ہینکی پھینکی کا استعمال

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:43

قوم اسمبلی میں عابد شیر علی کے جملہ میں لفظ ہینکی پھینکی کا استعمال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قوم اسمبلی میں عابد شیر علی کے جملہ میں لفظ ہینکی پھینکی کا استعمال ،سپیکر نے کہا کہ تعریف کریں ہینکی پھینکی کیا ہے۔وزیر مملکت پانی و بجلی مسکرا دیئے ۔سپیکر نے بھی جانے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اس وقت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازق صادق نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کو ایک لفظ پر پکڑ لیا جب انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران ایک رکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہینکی پھینکی سے گریز کیا جائے جس پر سپیکر نے کہا کہ اچھا آپ وضاحت کردیں یہ ہینکی پھینکی کیا ہے ۔اس کی تعریف کلیئر کر دیں جس پر عابد شیر علی مسکرا دیئے تو سپیکر نے بھی مسکراتے ہوئے کہا کہ چلیں چھوڑیں آگے چلیں۔

متعلقہ عنوان :