دھرنوں اور احتجاج کے وجہ سے شاہراہ دستور پر مرمت کا کام تیزی سے جاری ۔ شاہراہ دستور کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:50

دھرنوں اور احتجاج کے وجہ سے شاہراہ دستور پر مرمت کا کام تیزی سے جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) دھرنوں اور احتجاج کے وجہ سے شاہراہ دستور پر مرمت کا کام تیزی سے جاری ۔کانسٹیوشن ایونیو کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے مرمت اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے روڈ،کھڈے اور گرین بیلٹ میں صفائی کا کام مکمل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے دھرنے سے شاہراہ دستور پر خیمہ بستی آباد ہونے سے پانی کی پائپ لائن سڑک میں توڑ پھوڑ اور جگہ جگہ گڈھے کھودنے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کو بھی خراب کیاگیا تھا جس پر سی ڈی اے نے عوامی تحریک کا دھرنا ختم ہوتے ہی کام شروع کر دیا ہے اور تمام جگہوں کی مرمت کر کے شاہراہ دستور کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :