محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائیگی ،ایس ایس پی نسیم آرا پنہور

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:18

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائیگی ، اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مجالس و ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، کسی کو ضلع کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ایس ایس پی نسیم آرا پنھور کی مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نسیم آر ا پنھور نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میر کا پڑ ، وسائی کا پڑ ، اسٹیشن روڈ ، میر محلہ ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے مسائل معلوم کئے ، اس موقع پر ایس ایس پی نسیم آرا پنھور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار کھنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شہر میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،کسی کو چیکنگ کے بغیر مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے، پولیس کے جوان 24گھنٹے امام بارگاہوں اور مساجد پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ماتمی جلوس و مجالس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو چیکنگ کے مرحلے سے گذر نے کے بعد ہی مجاس و ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے ، کسی کو شہر کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہی پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ، اس موقع پر ایس ایچ او منور ساریو ، ڈی آئی بی انچارج علی شیر ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :