سی ڈی اے میں گریڈ ایک سے 16 ملازمین کو راتوں رات ترقیاں دینے کا انکشاف

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:51

سی ڈی اے میں گریڈ ایک سے 16 ملازمین کو راتوں رات ترقیاں دینے کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں گریڈ ایک سے 16 ملازمین کو راتوں رات ترقیاں دینے کا انکشاف۔یہ ترقیاں2007 سے2012 کے دوران دی گئی جن کی تعداد1000 ء تک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے پانچ سال میں گریڈ ایک سے16 ء تک کے 1000 ہزار ملازمین کو راتوں رات ترقیاں دی ہیں جن میں سیوریج ڈویژن ،آپریشن ڈویژن سمیت پلمبر ،ویلڈ اینٹس اور مستریوں کو بھی گریڈ16 سے17 میں ترقیاں دی گئی ہیں۔ گریڈ16 سے17 میں59 ملازمین ،گریڈ14 میں32،گریڈ11 میں 394،گریڈ9 میں156،گریڈ8میں116 ملازمین کو قواعد وضوابط کے خلاف ترقیاں دی گئی ہیں اس سلسلے میں جب آن لائن نے سی ڈی اے کے ترجمان عاصم کچی سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :