کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب99کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:07

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب99کروڑ روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 30300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب99کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.16فیصدکم جبکہ53.90فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز4پوائنٹس کی کمی سے ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30200پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پیٹرولیم ،توانائی ،بینکنگ او رسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس172.44پوائنٹس اضافے سے 30376.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 200کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،157کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب 99کروڑ63لاکھ 48ہزار278روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب33ارب 69کروڑ86لاکھ 73ہزار 357روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ8لاکھ56ہزار 830شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں1کروڑ 8لاکھ70ہزار 270شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت535.00روپے اضافے سے11235.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت46.89روپے اضافے سے 1007.05روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت87.00روپے کمی سے3260.00جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت54.49روپے کمی سے 1035.50روپے ہوگئی ۔جمعہ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ43لاکھ55ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.23روپے اضافے سے28.34روپے جبکہ پاک الیکٹرون کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں96لاکھ 30ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت99پیسے اضافے سے7.95روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس108.05پوائنٹس اضافے سے 20104.82پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس288.84پوائنٹس اضافے سے 48699.15جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 110.54پوائنٹس اضافے سے 22269.40پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :