آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ہے تاہم یہ آسان نہیں ، آسٹریلیا کم بیک کرسکتا ہے ، یونس خان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:15

آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ہے تاہم یہ آسان نہیں ، آسٹریلیا کم بیک کرسکتا ..

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ضرور ہے تاہم ہرانا آسان نہیں ، آسٹریلیا میچ میں کم بیک کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پریکٹس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی خامیاں دیکھتا تھا میں دنیا کی مضبوط ٹیم کیخلاف اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیں تاہم اسے ہرانا اتنا آسان نہیں آسٹریلیا میچ میں کم بیک کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈبل سنچری پر نہیں بلکہ ٹیم کی میچ پر گرفت پر خوش ہوں جارحانہ کھیل کے باعث آسٹریلیا ٹاپ پر ہے ابھی میچ جیتنے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :