کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:00

کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں خود کش بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں خود کش بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد ایم اے جناح روڈ پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے پولیس کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے علاقے کی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر سلطان بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشتگرد قاری نور اللہ کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں.

متعلقہ عنوان :