نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی، چوہدری اعتزاز احسن

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:33

نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی، چوہدری اعتزاز احسن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا جبکہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطا بق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ہے تاہم عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے لہٰذا عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی ہم ان کے خلاف ہیں اور آئینی طریقے سے ان کا اصل چہرہ سامنے لارہے ہیں۔