محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف سُنی تحریک کی راولپنڈی میں پیغام امن ریلی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:43
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف فروغِ پیغام حسین کیلئے کلمہ چوک راولپنڈی کینٹ سے پیغام امن ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ ہاشم مجددی،ڈاکٹرطیب رضا، علامہ عبداللطیف قادری ودیگرنے کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرزاورکتبے اُٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت کیخلاف جبکہ امن کے حق میں نعرے اورمطالبات درج تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہپیغام حسین پیغام امن ہے۔ملک انتہائی نازک حالات سے گزررہاہے اورکسی مذہبی یالسانی انتہاپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔قوم امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔نظریاتی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔(جاری ہے)
حضرت امام حسین کی شہادت امن دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔
ملک میں قیام امن کیلئے حسینی کردارکو زندہ کرنیکی ضرورت ہے۔سُنی تحریک ملک سے مذہبی منافرت اورانتہاپسندی کیخلاف بیداری ٴ شعورکیلئے ملک بھر میں ”پیغام امن“ کانفرنسیں اورریلیاں منعقدکرے گی۔اس موقع پرمنظور کی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت محرم الحرام میں اشتعال پھیلانے کی ہر سازش کا راستہ روکے۔جلسیجلوسوں پر حملے کرنیوالوں کو کھلی چھٹی دینے کی بجائے حکومت قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔کالعدم قراردی گئی دہشتگردتنظیموں کودوبارہ نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے۔اہلسنّت پُرامن ہیں، ملک میں شیعہ سُنی فسادکا کوئی وجود نہیں،حکومت درودوالوں اوربارودوالوں میں فرق کرے۔ملک کے پرامن اورمحب وطن طبقہ اہلسنّت وجماعت کو شیعہ دیوبندی فرقہ ورانہ فساد میں نہ گھسیٹاجائے ۔گزشتہ سال سانحہ راجہ بازار پرقائم کیے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کوقوم کے سامنے لایاجائے۔سانحہ راجہ بازار میں شعائراسلام کی بیحرمتی کرنیوالے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کے منافی لٹریچر کو ضبط کر کے تلف کیا جائے۔ملک میں فساد کی اصل جڑ غیرملکی مذہبی مداخلت ہے ۔ کالعدم جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے کیلئے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے تمام مکاتب فکرکے مدارس کی چھان بین کی جائے۔دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزمان کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سخت ترین سزائیں دلوائی جائیں۔تمام جماعتیں شرپسندوں سے لاتعلقی کااعلان کریں اورشرپسندوں کے پشت پناہوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایاجائے۔تمام مکاتب فکرکے علماء اورذاکرین منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیں۔تمام مسالک نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنیکی روش اپنائیں۔سُنی تحریک ملک میں قیام امن کیلئے حکومت اورانتظامیہ کا مکمل ساتھ دیگی۔اس موقع پر علامہ غفران محمودسیالوی، مفتی قاضی سعیدالرحمن، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، غلام مصطفی قادری، محمدفہدحسین قادری ودیگربھی موجود تھے۔(متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.