شہرقائد،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) شہرقائد میں جمعہ کومختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے ۔گارڈن میں عوام کے ہاتھوں 2ڈاکو پکڑے گئے زدوکوب کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے علاقائی امیر کمانڈر سلطان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاون میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر سلطان 3ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ۔ادھر سچل تھانے کی حدود سکندر آباد میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووٴں کا سامنا اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں سے ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی ۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ اللہ دتہ ولد باغ علی ہلاک ہوگیا ۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔لیاری کے علاقے رنگی واڑہ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لیاری کے جرائم پیشہ گروہ کا کارندہ مارا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

علاوہ ازیں لیاری کے علا قے چاکیواڑہ تھانے کی حدود رانگی واڑہ ہادی گودام پر خفیہ اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار ا ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری جرائم پیشہ افراد کے گروہ کے 3کارندے مارے گئے بعدا ازاں دہشت گرد وں کی شناخت گل حسن الیاس عرف مولا کرن ، امداد بلوچ اور شریف کے ناموں سے ہوگئی رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے بتایا جا تا ہے ملزمان قتل، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر ، ایس ایم جی سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :