تبلیغی اجتماع کے فوراً بعد رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن کا امکان
جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:11
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) تبلیغی اجتماع کے فوراً بعد رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن سیکنڈ فیزکی بازگشت سنائی دینے لگی ۔
(جاری ہے)
ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ نیب پنجاب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے اورڈی سی او لاہور سے تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کو جانے والے راستوں کے اردگرداور مختلف سڑکوں کے اطراف میں سیاسی و سرکاری آشیرباد پر زیر تعمیر غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں، مین بازار میں 156سرکاری دوکانات پر قبضے اور صحن غلہ منڈی میں تجاوزات کو بوجوہ تحفظ دینے پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
پہلے مرحلے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں تمام تعمیرات مسمار کی جائیں گی ۔دوسرے مرحلے میں مین بازار رائے ونڈ میں تقریباًایک ارب روپے مالیت کی سرکاری دوکانوں پر پچھلے پندرہ سال سے قابض156 مخصوص خاندانوں کو شکنجے میں لیا جائے گا ۔ تیسرے مرحلے میں مین بازار سمیت رائے ونڈ کے اطراف میں ہائے ویز کی جگہ کو ذاتی املاک میں شامل کرنے والوں کے کارروائی کی جائے گی۔جبکہ صحن غلہ منڈی میں ماڈل بازارفیز ٹو کی تعمیر میں رکاوٹوں کو ختم کرنا بھی گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.