محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد ضلع میں پولیس کو ہائی الرٹ کر کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد ضلع میں پولیس کو ہائی الرٹ کر کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 700 رینجرز اہلکاروں سمیت 3700 پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ضلع میں 7 تا 10 محرم الحرام تک مختلف مقامات سے 1495 تعزےئے ، 712 ماتمی جلوس اور 783 مجالس منعقد ہوں گی، 10 محرم الحرام کو یوم عاشورہ کے موقع پر 201 ماتمی پڑھ ضلع کے مختلف مقامات سے برآمد ہوں گے ان تمام پروگراموں کی نگرانی کیلئے خفیہ کیمرے نصب کر کے تین مختلف مقامات پر کنٹرول روم قائم کےئے گئے ہیں، حیدرآباد میں عاشورہ محرم کے لئے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور کمانڈوز جبکہ 700 سے زائد رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 50 سے زائد کلوزسرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوسوں ، مجالس کے مقامات اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی، 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس سمیت یدگر جلوسوں کے لئے متعین راستوں کو سیل کر دیا جائے گا اور ملحقہ گلیاں رکاوٹیں اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دی جائیں گی ، مرکزی مجالس کے مقامات ، جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل کے ذریعے چیکنگ کرائی جائے گی اور جیمرز نصب کر کے میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی اور واک تھرو گیٹ نصب کےئے جائیں گے، پولیس افسران محرم الحرام کے حفاظتی انتظامات کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جلوسوں کے منتظمین سے رابطہ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :