تربیتی طیارہ بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر گر گیا، پائلٹ سمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:32

تربیتی طیارہ بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر گر گیا، پائلٹ سمیت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) راولپنڈی میں تربیتی طیارہ رن وے پر گرنے سے پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی کے رن وے پر گرنے والا تربیتی طیارہ فلائنگ کلب کا ہے جو فنی خرابی کے باعث رن وے پر گر گیا ۔ طیارے میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :