چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما بیٹے سمیت جاں بحق

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:32

چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما بیٹے سمیت جاں بحق

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) چمن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے ، ملک برات خان کا دوسرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چمن کے نواحی علاقے میں تبلیغی مرکز کے سامنے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما برات خان عدوزئی جواں سال بیٹے قدرت اللہ سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے میں ان کا دوسرا بیٹا حکمت اللہ شدید زخمی ہوگیا ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے بعد میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، چمن میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :