سیاسیت منافع بخش کاروبار بن گیا، کل کے ٹھیکیدار آج وزراء ہیں،سراج الحق

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:10

سیاسیت منافع بخش کاروبار بن گیا، کل کے ٹھیکیدار آج وزراء ہیں،سراج ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست کمائی کا منافع بخش کاروبار بن گیا ہے ، کل کے ٹھیکیدار آج وزراء اور اراکین اسمبلی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کروڑوں روپے الیکشن پر خرچ کرتے ہیں وہ پہلے اپنا خرچہ بمعہ منافع نکالتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ذاتی مفاد کے لیے سرگرم گروہ ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ ملک میں ہر جانب مغل شہزادے نظر آتے ہیں۔ کسی کو ملک اور عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے جو نظریہ پاکستان کے تحت بنی تھی ۔ اسی لیے 1947ء والے نظریے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ نظریہ پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا نظریہ پاکستان کے فروغ کے حوالے سے ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :