وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاعوام دوست فیصلہ کیا ،شہبازشریف

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:22

وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاعوام دوست فیصلہ کیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کاعوام دوست فیصلہ کیا ہے۔وہ اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہورسے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کو عوام دوست پالیسی قرار دیااورکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے ایسیاقدامات کرتی رہیگی،شہبازشریف نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام کوپہنچایاجائیگا،اس مقصد کے لئے انہوں نے متعلقہ سیکرٹریز کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری محنت سے کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔