نتظامیہ کی درخواست پر پولیس ورینجرز کی معاونت کیلئے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرر رکھنے کیلئے فوجی دستے کراچی کے حساس علاقوں میں بھیج دیئے گئے

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) انتظامیہ کی درخواست پر پولیس ورینجرز کی معاونت کیلئے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرر رکھنے کیلئے فوجی دستے کراچی کے حساس علاقوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور پولیس کی معاونت کیلئے فوجی دستے حساس علاقوں میں بھیج دیئے گئے ہیں‘ فوجی دستے ہفتہ کی صبح ملیر چھاؤنی سے اسلحہ‘ ٹینکوں‘ بکتر بند گاڑیوں اور جدید ساز وسامان کے ساتھ کراچی کے حساس علاقوں کیلئے روانہ ہوئے اس کے علاوہ فوجی دستوں میں فوج کے کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

کراچی کے جو علاقے حساس قرار دیئے گئے ہیں وہاں اسٹینڈ بائی رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس اور رینجرز کی مدد کیلئے پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے وزارت داخلہ سندھ کو امن وامان کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی معاونت کے لئے درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :