Live Updates

تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کا (ن) لیگ سے رابطہ، مستعفی ہونے سے انکار کردیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:50

تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کا (ن) لیگ سے رابطہ، مستعفی ہونے سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے باغی ارکان نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے باغی ارکان کا گروپ سامنے آنے سے پہلے اجتماعی طور پر استعفے منظور کرانا چاہتی ہے جبکہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کے مطابق فارورڈ بلاک کیئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے انتظار میں ہے، پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دینے سے انکار کردیا ہے اور ان کے مسلم لیگ (ن) سے رابطے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 25 نہیں تحریک انصاف 22 ارکان اسمبلی سپیکر کے چیمبر پہنچے تھے جبکہ دیگر نے نہ جانے کے لیے بہانہ کر ڈالا۔ تحریک انصاف میں ایک 13 رکنی باغی دھڑا پیدا ہوگیا ہے جس کی قیادت پشاور سے رکن اسمبلی گلزار خان کررہے تھے ،یہ دھڑا سیاسی منصوبہ بندی کے بغیر ہی سامنے آگیا اور جب انہیں احساس ہوا کہ ان کی تعداد تھوڑی ہے اور اٹھارہویں ترمیم کے تحت پارٹی انہیں سیٹ سے محروم کرسکتی ہے تو اس دھڑے میں شامل گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت زیب نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی مگر دیگر دس لوگ پارٹی میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنےوالے 3 ارکان کے علاوہ بھی 11 ارکان قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ایک قابل ذکر تعداد مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہے تاہم ان سے ڈیل میں وزیراعظم نواز شریف آڑے آرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات