Live Updates

تحریک انصاف کی پشاور روڈ چیرنگ کراس میں نامعلوم افراد کی جانب سے پارٹی دفتر پر تھوڑ پھوڑ کی شدید مذمت

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی پشاور روڈ چیرنگ کراس میں نامعلوم افراد کی جانب سے پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ اور چوری کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے کو پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری پبلک ریلشنز زاہدحسین کاظمی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جیسے شہر کے انتہائی حساس علاقے میں واقع تحریک انصاف کے دفتر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ واضح طور پر صوبائی حکومت کی غفلت کانتیجہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے سے پولیس کی لاتعلقی معنی خیز ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ عدالت کی جانب سے راولپنڈی شہر کے منشیات فروش مسلم لیگی رہنما پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کے ذریعے ”گلو بٹ طرز سیاست“ کو دہرایا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات