بھکر،پٹرولیم مصنوعات پر اوور چارجنگ پر پٹرول پمپس اور ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن،ایک لاکھ تین ہزارپانچ سو روپے جرمانہ

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:59

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)ڈی سی او محمد زمان وٹو کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات پر اوور چارجنگ کرنے والے پٹرول پمپس اور ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ کا کریک ڈاوٴن مجموعی طور پر ایک لاکھ تین ہزارپانچ سو روپے(1,03500 (جرمانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات 12 بجے کے بعد کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے فوراً بعد ڈی سی او بھکر نے خود پرائیویٹ گاڑی میں نکل کر پٹرول پمپوں پر نئے ریٹوں کے ڈسپلے کو چیک کیا اور چاروں تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جن پٹرول پمپس نے ابھی تک نئے ریٹ ڈسپلے نہیں کیے اوراورچارجنگ میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر اے سی بھکر نے کارروائی کرتے ہوئے المدینہ پٹرول پمپ سرائے مہاجر کو اوور چارجنگ وصول کرنے پر 30 ہزار ،علی کاکڑ پٹرولیم ایم ایم روڈ کو 20ہزار ،میانوالی کمر مشانی پٹرولیم ایم ایم روڈ کو 30 ہزار کے علاوہ حفیظ اللہ ڈیزل ایجنسی جھنگ روڈ بھکر کو اوور چارجنگ اور پرمٹ نہ ہونے پر 5000 ہزار،محمد حسین آئل ایجنسی کو 10 ہزار،آباد پٹرولیم ایجنسی جہان خان کو 7000 ہزار اور امتیاز پی ایس او شاپ جہان خان کو ریٹ لسٹ نہ ہونے پر 1000 روپے اور بلال کریانہ سٹور کراڑی کوٹ کو ریٹ لسٹ نہ ہونے پر 500 روپے اور اس طرح مجموعی طور پر ریٹ لسٹ نہ ہونے اور اوورچارجنگ اور پرمٹ نہ ہونے پر مختلف دکانداروں سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔