لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس برآمد، مجالس عزا برپا، سخت سیکیورٹی
پیر 3 نومبر 2014 11:19
لاہور/کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عَلم ، ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں اور مجالس عَزا برپا کی جا رہی ہیں ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد 9ویں محرم کا جلوس ایک بجے دوپہر برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں حال پر اختتام پذیر ہوگا ۔
جلوس کی سیکورٹی کے لئے 18 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہے ۔ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے دن ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا ۔(جاری ہے)
جلوس کے راستوں پر جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے ۔ دس مقامات پر کنٹینرز لگا کر جلوس کے داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، لاہور میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
شہر کے مختلف مقامات سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ نکلسن روڈ پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے ۔ ملتان میں ایک سو چھیاسی مجالس جبکہ علم اور ذوالجناح کے بیاسی جلوس برآمد ہونگے ۔ پشاور میں نویں محرم کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوگا ۔ جلوس کی گزرگاہ کو سراغرساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ۔ عمارتوں کی چھتوں سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ کینٹ میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے ۔ نویں محرم الحرام کو دوسرا جلوس رات دس بجے علمدار کربلا کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگا ۔ کوئٹہ میں آج دوپہر میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصرالعزاء سے ذوالجناح برآمد ہوگا ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کوئٹہ سمیت 8 اضٖلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ -نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد 9ویں محرم کا جلوس ایک بجے دوپہر برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں حال پر اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے 18 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہے ۔ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے دن ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا ۔ جلوس کے راستوں پر جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے ۔ دس مقامات پر کنٹینرز لگا کر جلوس کے داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، لاہور میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے مختلف مقامات سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ نکلسن روڈ پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے ۔ ملتان میں ایک سو چھیاسی مجالس جبکہ علم اور ذوالجناح کے بیاسی جلوس برآمد ہونگے ۔ پشاور میں نویں محرم کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوگا ۔ جلوس کی گزرگاہ کو سراغرساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ۔ عمارتوں کی چھتوں سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ کینٹ میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے ۔ نویں محرم الحرام کو دوسرا جلوس رات دس بجے علمدار کربلا کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگا ۔ کوئٹہ میں آج دوپہر میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصرالعزاء سے ذوالجناح برآمد ہوگا ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کوئٹہ سمیت 8 اضٖلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/243606#sthash.xHZsVRoi.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.