سونم کپور اب نئی فلم ”رئیس “ میں بھی جلوہ گر ہوں گی

پیر 3 نومبر 2014 11:40

سونم کپور اب نئی فلم ”رئیس “ میں بھی جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) سونم کپور اب راہول ڈھولکیہ کی نئی آنے والی فلم ”رئیس “ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس میں ان کے مقابل اداکار شاہ رخ خان اور فرحان اختر ہیں۔ سونم کپور نے اپنی پہلی بائیو پیک بھی سائن کر لی ہے جس میں وہ بھارت کی مشہور پینٹر امرتا شیرگل کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

سونم کپور اس سے قبل فلم ”خوبصورت “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بھی بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم ”پریم رتن دھن پایو “ میں بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ ہیروئن آ رہی ہیں۔

سونم کی آنے والی ایک اور فلم ارباز خان کے ساتھ ”ڈھولی کی ڈولی “ بھی ہے جس میں وہ دیگر اداکاروں پلکٹ سمراٹ‘ راج کمار راوٴ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئیں گی‘ اس فلم کی شوٹنگ سونم کپور نے مکمل کروا دی ہے جب کہ ان دنوں ”پریم رتن دھن پایو “ کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔ سونم کی دونوں فلمیں آئندہ برس 2015ء میں ریلیز کی جائیں گی۔ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ انوجا چوہان کے ناول ”بیٹل فار بٹورا “ سے ماخوذ ہے۔

متعلقہ عنوان :