شاہ رخ خان کی زندگی کے وہ پہلو جنہیں کم ہی لوگ جانتے ہیں

پیر 3 نومبر 2014 11:49

شاہ رخ خان کی زندگی کے وہ پہلو جنہیں کم ہی لوگ جانتے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) آپ نے شاہ رخ خان کو فلموں میں کئی روپ میں دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ان کے زندگی کے ان پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ شاید پہلے نہیں جانتے تھے۔ شاہ رخ کو اپنی ابتدائی فلموں میں کم معاوضہ ملتا تھا۔ فلم ”کبھی ہاں کبھی ناں“ کے لئے شاہ رخ کو 25 ہزار روپے ملے جبکہ اس کی ٹکٹیں شاہ رخ خودبیچتے رہے۔

شاہ رخ کے پسندیدہ اداکار دلیپ کمار اور ادکاراؤں میں انہیں ”ممتاز“ اور ”سائرہ بانو“ پسند ہیں۔ شاہ رخ بہت تو ہم پرست ہیں یہی وجہ ہے ان کی تمام گاڑیوں کے نمبر 555 ہے۔ شاہ رخ کو کتابیں پڑھنا بہت پسند ہے اور وہ Xbox پر گیمز بھی شوق سے کھیلتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کنگ خان فلموں میں گھوڑے پر سواری نہیں کرتے جس کی وجہ ان کا گھوڑے کی سواری سے خوف ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ ان فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے صارفین کی اشیاء کے حوالے سے اشتہارات میں کام کیا۔ شاہ رخ کا پسندیدہ جملہ ”آؤ مل کے کریں“ اورLets do itہے۔ شاہ رخ خان کو اپنی بیوی ”گوری“ سے بہت محبت ہے ۔ دونوں کی شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔ شاہ رخ خان کی پہلی فلم دل آشنا ہے، لیکن اس کی ریلیز سے قبل ہی ”دیوانہ“ ریلیز ہوگئی اور اکثر لوگ ”دیوانہ“ کو ان کی پہلی فلم سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :