عامر اور سلمان کی فلم ”انداز اپنا اپنا“20سال بعد دوبارہ ریلیز ہو گی

پیر 3 نومبر 2014 11:56

عامر اور سلمان کی فلم ”انداز اپنا اپنا“20سال بعد دوبارہ ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) فلم انداز اپنا اپنا ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے-بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان کی نومبر سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی تقسیم کرنے والی کمپنی ایروز اسے 20 سال بعد دوبارہ ریلیز کر رہی ہے۔

عامر خان اور سلمان خان کی اہم کردار والی راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم جب 1994 میں ریلیز ہوئی تھی تب اسے کامیابی نہیں ملی سکی تھی۔لیکن اس کے بعد سیٹلائٹ ٹی وی پر جب جب یہ فلم دکھائی گئی لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔اطلاعات کے مطابق ’انداز اپنا اپنا‘ کی دوبارہ ریلیز پر عامر خان زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی فلم ’پی کے‘ کے ایک پرموشنل پروگرام میں جب عامر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

عامر نے یہ بھی کہاکہ یہ پی کے کا پروگرام ہے۔ انداز اپنا اپنا کے لیے صحیح وقت نہیں ہے۔یہ ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ اس کی ریلیز سے پی کے بزنس پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اسی ماہ پی کے بھی ریلیز ہو رہی ہے اور 70 ایم ایم پر لوگ انداز اپنا اپنا کو پسند کریں گے۔اس فلم کا ایک منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں 60 اور 70 کی دہائی کے انداز والے گیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :