واہگہ بارڈر پرخود کش حملہ کے واقعہ کے بعد حکومت نے کل یوم عاشور کے موقع پر سے ملک بھر کے ایئر پورٹس‘ ہوائی اڈوں‘ بندر گاہوں‘ ایئر بیس‘ فوجی چھاؤنیوں‘ صوبہ بھر کی جیلوں اور پاکستان میں داخل ہونیوالے تمام بیرون ممالک کی سرحدوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

پیر 3 نومبر 2014 14:19

واہگہ بارڈر پرخود کش حملہ کے واقعہ کے بعد حکومت نے کل یوم عاشور کے موقع ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پرخود کش حملہ کے واقعہ کے بعد حکومت نے کل یوم عاشور کے موقع پر سے ملک بھر کے ایئر پورٹس‘ ہوائی اڈوں‘ بندر گاہوں‘ ایئر بیس‘ فوجی چھاؤنیوں‘ صوبہ بھر کی جیلوں اور پاکستان میں داخل ہونیوالے تمام بیرون ممالک کی سرحدوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ ‘ ایوان صدر‘ وزیر اعظم‘ گورنرز‘ غیر ملکی سفارتخانوں کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا ہے اور یہاں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ریڈ زون میں داخل ہونیوالے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات‘ موٹروے پولیس کو تمام لنک پوائنٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ متعلقہ اضلاع کی ضلعی پولیس کو بھی موٹروے پر چڑھنے والی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ اور مسافروں کی جامہ تلاشی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اس ضمن میں تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں حکومت نے واہگہ بارڈرکے واقعہ کے بعد تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی جگہ مزید کاروائیاں کرسکتے ہیں اس ضمن میں تمام صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کے اہم مقامات جن میں گورنر ہاؤس‘ وزیر اعلیٰ ہاؤس‘ پبلک سیکرٹریٹ‘ پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اسی طرح ڈویژن کی سطح پر بھی اہم مقامات پرسکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کیساتھ ساتھ اضلاع میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنانے کیلئے بیرئیر لگا کر آنے جانیوالی گاڑیوں کو چیک کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے اسی طرح ملک کے تمام ایئر پورٹس پر جانیوالے مسافروں کی بھی چیکنگ کویقینی بنایا جائے اسی طرح ملک کی تمام بندرگاہوں کو جانیوالے راستوں پر پولیس کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور بندرگاہوں پر آنے جانیوالے تمام افراد کے ڈیٹا کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور تصویری عمل کو بھی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر کی تمام ایئر بیس اور فوجی چھاؤنیوں کی بھی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔